Screenshots
About A Tale Untold by Shaheer Adil
اک ان کہی داستان ایک ایسے سفر کے بارے میں ہے جو حیران کن جگہوں، ناقابلِ فراموش لوگوں اورزندگی کے انمول مشاہدات کے گرد گھومتا ہے۔ میرے مشاہدے اور تجربات کے مطابق انسان ایک دن کے سفر میں اتنی باتیں دیکھ اور سیکھ لیتا ہے جتنی وہ عام زندگی میں پورا سال گزار کے بھی نہ سیکھ پائے۔

بھلا مجھے کیا معلوم تھا کہ مالدیپ کے معاشرے میں مرد اور عورت کے علاوہ تین مزید جنس مانی جاتی ہیں۔ مجھے کیا معلوم تھا کہ سری لنکا میں ایک ایسی جگہ بھی ہے جہاں مچھلی پکڑنے کے لئے ایک ایسا طریقہ استعمال کرتے ہیں جو دنیا میں اور کہیں نہیں کیا جاتا۔ مجھے کیا معلوم تھا کہ میں جس جگہ کا ٹکٹ لے کر ٹرین میں سوار ہو رہا ہوں وہ جنگل کے بیچ و بیچ ہے، میں وہاں اترنے والا اکیلا مسافر ہوں گا اور ٹرین کے مسافر کھڑکیوں سے سر نکال کر اچھنبے سے دیکھ رہے ہوں گے کہ یہاں آج ٹرین کیوں رکی ہے اور کون پاگل اترا ہے۔

یہ کہانی ذاتی تجربات اور آراء پر مشتمل ہے جہاں یہ بتایا گیا ہے کہ ایک عام انسان چیزوں کو، زندگی کو کیسے اپنے انفرادی اور انوکھے نظریے سے دیکھتا ہے۔ یہ کہانی ایک ایسے شخص کے بارے میں ہے جسے کافی مغز ماری کے بعد پتا چلاکہ سری لنکا میں ویٹر سے نمک مانگنے کے لئے آدھا گھنٹہ اشارے کر کے سمجھانے کی ضرورت نہیں تھی کیونکہ سنہالا زبان میں نمک کو لون کہتے ہیں (اگر آپ کو نہیں پتا کہ یہ بات کیوں معنی رکھتی ہے تو وہ اس لئے کہ پنجابی زبان میں بھی نمک کو لون ہی کہتے ہیں)۔ میرے پڑھے ہوئے لاتعداد سفر ناموں کے برعکس اس کتاب کو عملی بنانے کی میں نے پوری کوشش کی ہے۔

میں یہ نہیں چاہتا تھا کہ اس داستان کو تصوراتی جامہ پہنا کے پیش کیا جائے، یہ حقیقی جگہوں اور حقیقی لوگوں کے بارے میں ہے۔ حتیٰ کے آپ اس کتاب کے مواد کو ان ممالک کی رہنما کتاب کے طور پہ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ بہرکیف، ایک چیز میں نے اچھی طرح سیکھ اور سمجھ لی ہے، وہ یہ کہ منزل اتنی اہم نہیں ہوتی جتنا سفراور راستہ اہم ہوتے ہیں۔
User Reviews
0 out of 5
0 Total Reviews
Additional Information
Version
10.0
Updated
Nov 05, 2021
Developer
Available on
Write a review